ایک نیوز :28 فروری کو عمران خان کی عدالت میں پیشی کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے درخواست تیار کرلی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عدالت سے 28 فروری کے لیے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ مانگا جائے گا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری کے بعد استثنیٰ کی درخواست جمع کروا دی جائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان کو28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیاتھا جبکہ عدالت نے سابق وزیراعظم کی ضمانت پر فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں 28 فروری تک توسیع کردی تھی ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے بینکنگ کورٹ میں پیشی کی درخواست پر سماعت کی تھی ۔