ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان آنیوالی نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں، ان کا کھیل تماشا زیادہ دیر نہیں چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ عمران خان نے فرخ گوگی کو کرپشن کیلئے فرنٹ مین رکھا ہوا تھا، قوم سے مذاق کرنا چھوڑ دیں، عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں تاخیری حربے استعمال کئے۔ جعل سازی سے نوکری لینے والے کو ساتھ بٹھا کر پریس کانفرنس کی گئی۔ عثمان ڈار کے پرسنل اسسٹنٹ کے بیان پر نوٹس لینا چاہئے۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ نا انصافی سے کئے گئے فیصلوں سے ترقی کا عمل رک جاتا ہے،تحفظات پر قانونی اور سیاسی راستہ اختیار کرنے کا حق حاصل ہے۔