منگل سے جمعرات تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

Feb 26, 2023 | 14:43 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات  نے منگل سے جمعرات تک بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق  28 فروری سے 2 مارچ تک مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

اسی طرح 28 فروری سے 1 مارچ تک  اسلام آباد ، گوجرانولہ، سیالکوٹ، چمن،پشین سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔

بارش کے دوران دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی۔

مزیدخبریں