ایک نیوز: ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی، محکمہ موسمیات نے منگل سے جمعرات تک بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 28 فروری سے 2 مارچ تک مری، گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اسی طرح 28 فروری سے 1 مارچ تک اسلام آباد ، گوجرانولہ، سیالکوٹ، چمن،پشین سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
بارش کے دوران دن کا درجہ حرارت 5 سے 7 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی۔