عمران خان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کیلئے نام کی منظوری دے دی

 عمران خان نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کیلئے نام کی منظوری دے دی

ایک نیوز:اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی کرسی خطرے میں ؟  قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے تحریک انصاف متحرک ،  عمران خان نے بڑا کھلاڑی میدان میں اتار دیا۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی صدارت میں اجلاس  ہوا ۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں  شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن لیڈر بنانے کی منظوری دے دی۔

 ذرائع  کے مطابق عمران خان  نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو قومی اسمبلی جانے کی  ہدایت بھی کر دی ہے۔ اراکین اسمبلی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے باضابطہ درخواست دیں  گے ۔ 

 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی نگران سیٹ اپ اور چئیرمین نیب کی تعیناتی میں مشاورت کا حصہ بننا چاہتی ہے۔