کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66رنز سے شکست دیدی 

Feb 26, 2023 | 15:50 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز :پاکستان سپرلیگ PSL8کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66رنز سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف  دیاجس کے تعاقب میں ملتان سلطان کی ٹیم 101رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ پی ایس ایل  میں ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 جب کہ انور علی نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ہونے والے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم مٰن ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا کہ موسیٰ خان،طیب طاہر اورتبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

عماد نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم سے عمران طاہر،حیدرعلی اور محمد عمر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرناچاہتے تھے،ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ کا اندازہ نہیں اس لیےبولنگ کو ترجیح دی ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز  اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک 5،5میچز کھیلے ہیں جن میں سے کراچی کو صرف 1 جب کہ ملتان کو 4 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان 8 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جب کہ کراچی 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

مزیدخبریں