عام انتخابات:مسیحی برادری نے الیکشن تاریخ بدلنےکیلئے درخواست دیدی

Feb 26, 2023 | 12:23 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب اور  خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کے لیے ازخود نوٹس کیس میں اقلیتی برادری نے فریق بننے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیموئیل پیارا نامی شخص کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست  دائرکی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب اور کے پی میں عام انتخابات سے مسیحی برادری کےحقوق بھی جڑے ہیں۔

درخواست گزار نےکہا کہ صدرپاکستان کی دونوں صوبوں میں عام انتخابات کی دی گئی تاریخ کو تبدیل کیا جائے، 9 اپریل مسیحی برادری کے مذہبی تہوار  ایسٹرکا دن ہے اور دونوں صوبوں کی مسیحی برادری ایسٹر کے تہوارمیں مصروف ہوگی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سات اپریل کو گُڈ فرائی ڈے کا دن بھی مقدس دن ہے،دونوں صوبوں میں اس لیے7 یا 9 اپریل کو عام انتخابات نہ کرائے جائیں، مسیحیوں کے حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کو  ازخود نوٹس میں فریق بنایا جائے۔

مزیدخبریں