جام پور میں بربریت عروج پر،الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی:فواد چودھری

Feb 26, 2023 | 11:44 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سینئر رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جام پور میں بربریت عروج پر ہے لیکن پھر بھی الیکشن پی ٹی آئی نے جیتنا ہے۔

سینئر رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جام پور ضمنی انتخابات میں پولیس اور جتھوں کا استعمال کر کے تحریک انصاف کے حمایتی بااثر لوگوں کی فصلوں پرٹریکٹر چلا دیئے گئے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ درجنوں لوگ جعلی پرچوں میں اندر ہیں، پورے پنجاب کی پولیس جام پور میں لگا دی گئی ہے۔

مزیدخبریں