ایک نیوز: سینئر رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ جام پور میں بربریت عروج پر ہے لیکن پھر بھی الیکشن پی ٹی آئی نے جیتنا ہے۔
سینئر رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جام پور ضمنی انتخابات میں پولیس اور جتھوں کا استعمال کر کے تحریک انصاف کے حمایتی بااثر لوگوں کی فصلوں پرٹریکٹر چلا دیئے گئے۔
جام پورضمنی انتخابات میں پولیس اور جتھوں کا استعمال کر کے تحریک انصاف کے حمایتی بااثر لوگوں کی فصلوں پرٹریکٹر چلا دئیے گئے، درجنوں لوگ جعلی پرچوں میں اندر ہیں پورے پنجاب کی پولیس جام پور میں لگا دی گئ، بربریت عروج پر ہے لیکن پھر بھی الیکشن PTI نے جیتنا ہے #جام_پور_ضمنی_الیکشن
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 26, 2023
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ درجنوں لوگ جعلی پرچوں میں اندر ہیں، پورے پنجاب کی پولیس جام پور میں لگا دی گئی ہے۔