لاہورہائی کورٹ بار انتخابات: صباحت رضوی سیکرٹری منتخب، تاریخ رقم کردی

Feb 26, 2023 | 11:41 AM

ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں صباحت رضوی نے سیکرٹری منتخب ہوکر ہائی کورٹ کی 150 سالہ تاریخ بدل ڈالی۔ اس سے قبل کوئی خاتون تاریخ میں سیکرٹری منتخب ہونے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار اشتیاق اے خان 7 ہزار 293 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ربیعہ باجوہ 3 ہزار 590 ووٹ نائب صدر منتخب ہوگئیں۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نتائج کے مطابق صباحت رضوی نے 4 ہزار 310 ووٹ کے ساتھ سیکریٹری منتخب ہوکر تاریخ رقم کردی، وہ لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون سیکریٹری ہوں گی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-02-26/news-1677393790-5316.mp4

نتائج کے مطابق فنانس سیکریٹری کی نشست پر محمد شاہ رخ شہباز وڑائچ 7 ہزار 109 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج:

اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں نوید ملک 720 ووٹ لے کر صدر، رضوان شبیر کیانی 907 ووٹوں کے ساتھ سیکریٹری منتخب ہوگئے جبکہ علی حسین بھٹی بلامقابلہ نائب صدر بن گئے۔

مزیدخبریں