انگلش کرکٹر سیم بلنگز پی ایس ایل کیلئے پاکستان پہنچ گئے

انگلش کرکٹر سیم بلنگز پی ایس ایل کیلئے پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: انگلش کرکٹر سیم بلنگز پی ایس ایل کیلئے پاکستان پہنچ گئے

ایک نیوز: انگلش کرکٹر سیم بلنگز  ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیم بلنگز ایونٹ میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

سیم بلنگز نے ٹیم ہوٹل میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا، لاہور قلندرز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرکٹر کی آمد کی تصویر شیئر کی گئی۔

سیم بلنگز  آج پشاور زلمی کے خلاف میچ کے لیے قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ لاہور قلندرز  ایونٹ کی دفاعی چیمپئن ہے۔