ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے پانچویں مرحلے کا آج گوجرانوالہ سے آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سٹی صدر خالد عزیز لون کی رہائشگاہ کے باہر جیل بھرو کیمپ لگا دیا گیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنان کے ساتھ گوجرانوالہ پہنچیں گے۔
سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چودھری بھی خالد عزیز لون کی رہائشگاہ کے باہر پہنچیں گے، ہر ضلع سے پارٹی رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔
جیل بھرو کیمپ سے پولیس نے گرفتار نہ کیا تو پی ٹی آئی رہنما پیدل مارچ کرتے سینٹرل جیل جائیں گے، کارکن سنٹرل جیل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے گرفتاریاں دیں گے۔