نیٹ فلکس کی سبسکرپشن فیس میں بڑی کمی

Feb 26, 2023 | 10:05 AM

ایک نیوز: فلموں اور ویب سیریز کی معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے 30 ملکوں میں اپنی سبسکرپشن فیس میں کمی کا اعلان کردیا۔

نیٹ فلکس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فیس میں کمی کا اطلاق ایشیا، یورپ، لاطینی امریکہ،افریقا اور مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک میں ہوگا۔ فیس میں کمی کا اعلان عالمی مہنگائی اور اپنے حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فیس میں کمی کچھ خاص قیمتوں کے پلان میں ہوگی اور بعض صورتوں میں نصف تک کم ہوجائے گی۔

کمپنی کے مطابق جن ممالک میں فیس کم کی گئی ہے۔ ان میں ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، فلپائن، کروشیا، وینزویلا، کینیا اور ایران بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کمپنی  کی جانب سے کیے گئے اعلان میں برطانیہ اور امریکہ کا نام شامل نہیں ہے اور وہاں نیٹ فلکس پہلے ہی فیس میں کمی کرچکی ہے۔

مزیدخبریں