پاکستان کا 21 ٹرکوں پرمشتمل امدادی قافلہ ترکیہ پہنچ گیا

Feb 26, 2023 | 09:52 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: زلزلہ زدگان کی امداد کے لیے پاکستان کی طرف سے بھیجا گیا 21 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ ترکیہ پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے بھیجے گئے 275 ٹن امدادی سامان میں کمبل اور خیموں سمیت مختلف اشیاء شامل ہیں۔

21 ٹرکوں کا قافلہ ترکیہ پہنچنے پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن پاکستان ایمبیسی انقرہ عباس سرور قریشی نے قافلے کا استقبال کیا۔

مزیدخبریں