پی ایس ایل میچز: قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سے8 سکیورٹی کیمرے چوری

Feb 26, 2023 | 00:42 AM

 ایک نیوز: پاکستان سپر لیگ 8 کے میچز سے قبل ہی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے 8 کیمرے اور فائبر آپٹک کیبل چوری ہوگئیں۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے لاہور میں میچز کا آغاز 26 فروری سے ہوگا تاہم اس سے قبل ہی قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے 8 کیمرے اور اطراف میں بچھائی گئی فائبر آپٹک کیبلز چوری ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں روشنی کیلئے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی چوری ہوگئیں، پولیس نے چوری کی وارداتوں کیخلاف تھانہ گلبرگ میں 2 مقدمات درج کرلئے تاہم ابھی کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ سکیورٹی اور دیگر اخراجات کی مد میں پنجاب حکومت نے پی سی بی سے 45 کروڑ روپے دینے کا مطالبہ کیا تھا، جسے پاکستان کرکٹ بورڈ نے رد کردیا۔

پی سی بی اور نگراں پنجاب حکومت کے درمیان معاملات طے نہیں پاسکے جس کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور سے میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں