ویب ڈیسک:برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک بورڈ گیم کے دیوانے نے مونوپولی بورڈ گیم جمع کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
مختلف مونوپولی ایڈیشنز جمع کرنے والے نیل اسکالن نے 2016 میں 1ہزار 677 گیمز جمع کر کے ریکارڈ بنا یا جس کو بعد میں 2017 میں 1ہزار 999 گیمز اور 2018 میں 2ہزار 249 گیمز جمع کر کے ریکارڈ بنایا۔
اس بار انہوں نے 4ہزار 379 گیمز اکٹھے کر کے اپنے ورلڈ ریاکرڈ کی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نیل کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسٹنڈرڈ سیٹ سے اس کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد مختلف ممالک کے سفر کے دوران انہوں نے مختلف سیٹ جمع کیے۔