سانحہ 9مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں،  عطاء تارڑ 

Dec 26, 2024 | 18:25 PM

ایک نیوز: وفاقی  وزیراطلاعات  عطاء تارڑ نے کہا ہے  سانحہ 9مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی  گئیں ہیں۔  

تفصیلات کے مطابق عطاء تارڑ نے اپنی گفتگو میں کہا ہے  سانحہ نو مئی بانی پی ٹی آئی کی سازش تھی،  9مئی کو لاہور جناح ہاؤس، پی اے ایف میانوالی، راولپنڈی، قلعہ چکدرہ کے ملزمان کی تفصیلات سامنے آئی ہیں، اس دن ملک کے دفاعی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی، یہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے مذموم سازش تھی،  بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کے رفقاءنے 9مئی کی منصوبہ سازی میں حصہ لیا۔ 

وفاقی وزیر نے  کہا  سانحہ 9مئی کے مجرمان کو شواہد کی بنیاد پر سزائیں سنائی گئیں، جن مجرمان کو سزائیں سنائی گئیں یہ توڑ پھوڑ میں ملوث تھے،  سانحہ 9مئی میں حملہ آوروں کا تمام ریکارڈ موجود ہے ، 9مئی کے مجرمان کا فیئر ٹرائل ہوا ہے، تمام مجرمان کو ٹرائل کے دوران تمام بنیادی حقوق دیئے گئے، ٹرائل کورٹ میں عجلت میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی طرف سے بہت وقت لیا گیا، عدالت میں باقاعدہ شواہد پیش کئے گئے۔  

انہوں نے کہا     آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، اب کوئی جرت نہیں کر سکے گا کہ ملکی دفاعی تنصیبات پر حملہ کرے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل عالمی معاہدوں اور قوانین کے عین مطابق ہے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں ہمارے آئین اور قانون کا خاص خیال رکھا گیا ہے، رائٹ ٹو فیئر ٹرائل میں وکیل کا حق، ریکارڈ اور فیملی تک رسائی دی گئی ہے، اس میں اپیل کے دو حق دیئے گئے ہیں۔   

مزیدخبریں