ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 400روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 400روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 74 ہزار روپے ہوگئی، 10گرام سونا ایک ہزار 200روپے مہنگا ہوا ، جس کے بعد 10گرام فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 911 روپے پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 628 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 350 روپے پر مستحکم ہے۔