ترک صدر  رجب طیب اردوان نے کرد جنگجوؤں کو  خبر دار کردیا 

Dec 26, 2024 | 17:05 PM

ویب ڈیسک:ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے  کرد جنگجوؤں کو خبر دار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کرد جنگجو ہتھیار پھینگ دیں پا پھر دفن ہونے کیلئے تیار ہوجائیں۔  
ترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنی جماعت کے قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ان علیحدگی پسند قاتلوں کو یا اپنے ہتھیاروں کو الوداع کہنا پڑے گا یا پھر انہیں شام کی سرزمین میں خود دفن ہونا ہوگا، ہم دہشتگرد تنظیموں کو صاف کر دیں گے کیونکہ یہ ہمارے اور ہمارے کرد بھائیوں کے درمیان خون کی دیوار کھڑی کئے ہوئے ہیں۔

ترکیہ کا مؤقف ہے کہ کردوں کی جماعت وائے پی جی سے وابستہ جنگجو ہی سیرین ڈیموکریٹک فورس کے اہم عناصر ہیں اور یہ غیرقانونی کردستان ورکرز پارٹی جو کہ ایک مسلح گروہ تھا کا حصہ ہیں جو 1984ء سے ترک ریاست کیخلاف  مسلح کارروائیاں کر رہی ہے۔

واضح رہے پی کے کے کو ترکیہ کے علاوہ امریکہ و یورپی یونین نے بھی دہشتگرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور اب ترکیہ کا امریکہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اور اس کے اتحادی وائے پی جی کی حمایت ختم کریں۔ 

مزیدخبریں