ایک نیوز: حکومت کا ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیک لاک ختم ہونے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ بروقت ملنا شروع ہوگئے ہیں ،اس سے قبل پاسپورٹ کی ڈیلیوری میں کافی مسائل تھے،شہریوں کو لیٹ پاسپورٹ ملنے سے مشکلات پیش آرہی تھی۔
پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اب آپ کو پاسپورٹ کے حوالے سے دن بدن بہتری نظر آئے گی، ر مضا ن کے مہینے میں بیگ لاک15سے 16لاکھ تھا،ہمارے پاس 7،8 پرنٹرز تھے جو 2004 کے لیے ہوئے تھے۔
پاسپورٹ حکام نے بتایا ہے کہ ہم نے نئے جدید پرنٹرز اور لیمینیشن بروقت منگوائی،شہریوں کو اب بروقت پاسپورٹس مہیا کیے جاسکیں گے۔