ایک نیوز: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،وزیر مملکت ،خزانہ علی ملک ،وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ اور چئیر مین ایف بی آر راشد لنگڑیال نےپریس کانفرنس کی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کا آغاز کیا جا چکا ہے، اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکسیشن کا اہم کردار ہے، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ہدف کو 13فیصد سے زائد لے جانا ہے، ٹیکس بل پارلیمنٹ میں جو پیش کیا اس کا ٹیکنالوجی سے تعلق ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ جس لائف سٹائل میں رہا جا رہا ہے اس کو متوازن ٹیکسیشن میں لانا ہے، ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے انسانی امر کو کم سے کم کیا جائے گا،جتنا انسانی عمل دخل نظام میں کم ہوگا اتنا بہتری کی طرف جائیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے حوالے سے جائزہ لینے کیلئے اہم اقدامات ہونگے ، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ایجنڈے میں مہنگائی کو شامل کیا ہے،ہر بار ای سی سی میں مختلف اشیاء کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائزہ جائے گا،عالمی مارکیٹ کے تناسب اور یہاں کی قیمتوں کا موازنہ ہوگا۔
اصلاحاتی ایجنڈے میں ٹیکسیشن کا اہم کردار ہے:وزیر خزانہ
Dec 26, 2024 | 14:21 PM