ایک نیوز: سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈینگ کا فیصلہ کیا ہے۔
جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق کو ڈراپ کر دیا گیا ہےجبکہ 4فاسٹ بولرز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز ہو چکی ہے، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹی 20 میں شکست دے کر سیریز جیتی تھی جبکہ پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں 4 فاسٹ بولرز میدان میں اتارے گئے ہیں،فاسٹ بولر محمد عباس کو اگست 2021 کے بعد پہلی مرتبہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابراعظم، کامران غلام، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان آغا، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس ٹیم پر مشتمل ہے۔
خیال رہے کہ میچ سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو کروایا۔