ایک نیوز:جناح ہسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ایڈمن آفس میں آگ بھرک اٹھی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے ڈائریکٹر ایڈمن آفس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،ڈائریکٹر ایڈمن کے آفس میں مین الیکٹرک ہیٹر سے آگ لگی، آگ لگنے سے کرسی، ٹیبل سمیت کمرہ کا سامان جل گیا ہے۔
آگ لگنے سے سے ایڈمن آفس کا اہم سامان بھی ضائع ہونے کا خدشہ ہے، علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ایڈمن آفس میں آگ سے کالج کے امور متاثر ہوئے ہیں۔
ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ، ریسکیو کی جانب سے کولنگ کا عمل جاری ہے۔