چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل سٹالینز نے جیت لیا

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل سٹالینز نے جیت لیا
کیپشن: The Champions T20 Cup title was won by the StallionsThe Champions T20 Cup title was won by the Stallions

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل سٹالینز نے جیت لیا،فائنل میں مارخورز کی ٹیم 200 رنزکاہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،مارخورزکی ٹیم 5گیندیں قبل 124رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔
پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں سٹالینز نے مارخورز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی،اوپنر یاسر خان نےشاندار سنچری بنائی کپتان محمد حارث نے 21رنزبنائے۔
سٹالینز کا سکور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز رہا، مارخورز کیجانب سے عاکف جاوید نے 2، نواز ، عمران جونیئر اور فیضان نے ایک ایک وکٹ لی،200رنز کے ہدف کے جواب میں مارخورز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 124 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔
محمد فیضان43رنزبنا کر نمایاں رہے، کپتان افتخار احمد 22 اور اوپنر فخرزمان نے 20رنز سکورکیے، سٹا لینز کیجانب سے محمد علی 3، جہانداد خان اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں لیں۔