ایک نیوز:گزشتہ رات سربراہ مسلم لیگ ن نوازشریف کےپوتےزیدحسین نواز کے نکاح کی تقریب ہوئی۔
زیدحسین نوازکانکاح معروف صنعتکار شیخ حبیب الرحمان کی صاحبزادی ایمن حبیب سے ہوا ، نکاح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ مریم نوازنے شرکت کی، نکاح کی تقریب میں امریکہ، بھارت ،برطانیہ اور اٹلی سے مہمانوں نے شرکت کی۔
راحت فتح علی خان نےزید حسین نوازکے نکاح پرقوالی نائٹ میں پرفارم کیا، نکاح کی تقریب میں مہمانوں کی روایتی کھانوں سے تواضع کی گئی۔
آج زیدحسین نواز کی مہندی کا پروگرام جاتی امراء میں منعقد کیا جائے گا ،حسین نوازکےبیٹے زید حسین نوازکی بارات 28 دسمبراور ولیمہ 29 دسمبر کو ہوگا۔
زیدحسین نوازکانکاح ایمن حبیب سے ہوگیا
Dec 26, 2024 | 11:36 AM