ڈی چوک احتجاج،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13جنوری تک منظور 

Dec 26, 2024 | 11:05 AM

ایک نیوز:ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13جنوری تک منظور کرلی۔
عدالت نےپچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی ، بشریٰ بی بی اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔
بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں ایک اور3مقدمات تھانہ رمنا میں درج ہیں،اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج کے دوران مقدمات کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی ضمانتیں کرانے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ تھیں۔

مزیدخبریں