ویب ڈیسک:وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی سٹارلنک کمپنی اور چینی سیٹلائٹ کمپنی نے ملک میں کام کرنے کیلئے لائسنس کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ دو بڑے بین الاقوامی اداروں ایلون مسک کی سٹار لنک انٹرنیٹ سروسز پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور چینی سیٹلائٹ کمپنی شنگھائی سپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی نے ملک میں کام کرنے کے لیے لائسنس کی درخواست دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ بین الاقوامی کمپنیاں براہ راست درخواستیں جمع نہیں کرا سکتیں لیکن وہ اپنی ایس ای سی پی کے رجسٹرڈ ذیلی اداروں کے ذریعے ایسا کر سکتی ہیں۔
سپیس ایکس کے زیر ملکیت سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والا سٹار لنک اور چینی سیٹلائٹ کمیونیکیشن فرم شنگھائی سپیس کام سیٹلائٹ ٹیکنالوجی، دونوں اس ریگولیٹری فریم ورک کے تحت پاکستان میں کام کو بڑھانے کے خواہاں ہیں۔