ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی
کیپشن: Cold and dry weather is predicted in most parts of the country

ایک نیوز: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیدسردی کاامکان ہے،کشمیرمیں مطلع جزوی ابر آلود رہنے،چند مقامات پر ہلکی بارش،ہلکی برفباری متوقع ہے،پنجاب اوربالائی سندھ میں سموگ اوردھند چھائے رہنے کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ، خطہ پو ٹھو ہار اورخیبرپختونخوا میں کہرا پڑنے کی تو قع ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک،پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا ،پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ اوردھند چھائی رہی ۔
لہہ میں سب سے کم درجہ حرارت منفی13، سکردومیں نفی11سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔