اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پرپیشرفت نہ ہوسکی،مزید 24فلسطینی شہید

اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پرپیشرفت نہ ہوسکی،مزید 24فلسطینی شہید
کیپشن: There was no progress on the ceasefire between Israel and Hamas, 24 more Palestinian martyrs

ایک نیوز: اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پرپیش رفت نہ ہوسکی، خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل اورحماس کے جنگ بندی میں تاخیر پر ایک دوسرے الزامات لگائے جارہے ہیں۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حماس کے مطابق اسرائیل کی نئی شرائط کیوجہ سے جنگ بندی میں تاخیر ہورہی ہے، اسرائیل نے فوجیوں کے انخلا اورشہریوں کی واپسی کیلئے نئی شرائط عائد کردیں۔
اسرائیلی وزیرا عظم نے کہا ہے کہ حماس جنگ بندی کیلئے مفاہمت سے پیچھے ہٹ گئی ہے،اسرائیلی مذاکرات کار ایک ہفتے بعد کیلئے قطر سے واپس آگئے ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کوششوں کے دوران بھی اسرائیل باز نہیں آیا،غزہ پر بمباری سے مزید 24 فلسطینی شہید کر دیئے، اسرائیل کے محفوظ قراردئیے علاقوں پرحملے جاری ہیں،40فلسطینی زخمی ہوئے۔
 شمالی غزہ،الواسی،شیخ رضوان،الزیتون ،غزہ سٹی پراسرائیل کی وحشیانہ بمباری سےمغربی کنارے میں تلکرم کیمپ میں ایک فلسطینی شہید،25افراد گرفتار کیے گئے،غزہ میں شہدا کی تعداد 45 ہزار 361 ہوگئی،ایک لاکھ7 ہزار 803 زخمی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یمنی حوثیوں کودھمکیاں دیں ہیں، نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حوثی اسرائیل پرحملوں سے باز رہیں،حوثی رہنماؤں کے ساتھ وہی کرینگے جوحزب اللہ اورحماس کے ساتھ کیا،مغویوں کی واپسی اورغزہ میں اہداف کے حصول کیلئے پرعزم ہیں۔