ٹرمپ اورامریکی صدر بائیڈن کےکرسمس پر پیغامات

ٹرمپ اورامریکی صدر بائیڈن کےکرسمس پر پیغامات
کیپشن: Trump and US President Biden's Christmas messages

ایک نیوز:نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نےاہلیہ میلانیاکے ہمراہ کرسمس پر اپنا پیغام جاری کیا۔
ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کے ساتھ 2018 کی کرسمس تصویر شیئر کی ، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں امن قائم کرنے کاعہد کرتے ہیں، میلانیا نے کہا کہ امریکیوں سمیت پوری دنیا کیلئے اچھی خواہشات ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کے ساتھ بچوں میں کرسمس تحائف تقسیم کیے، ٹرمپ اورمیلانیا نےامریکی فوجیوں سے ملاقات کی ویڈیوبھی جاری کردی۔    
دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن نے بھی کرسمس پر خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ تصویر شیئر کردی ۔
  امریکی صدر بائیڈن نےکرسمس کادن وائٹ ہاؤس میں گزارا،بائیڈن نے کرسمس کے موقع پر امریکیو ں کواتحاد کاپیغام دیا ،امریکیوں کوتقسیم ہونے کی بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کودشمن کےطور پر دیکھنے کی بجائے ساتھی کے طور پردیکھیں ، بائیڈ ن نے وائٹ ہاؤس میں کرسمس کی سجاوٹ کا ایک ویڈیو ٹور بھی جاری کیا۔