ویب ڈیسک:بلوچستان حکومت نےچمن کے مقامی بیروزگار افراد کو 20 ہزار روپے ماہانہ دینے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت نے چمن کے مقا می بے روزگار افراد کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت رجسٹرڈ افراد کو 20 ہزار روپے ماہا نہ فراہم کیے جائیں گئے کیونکہ حکومت کو چمن کے عوام کے مسائل کا ادراک ہے۔
جان اچکزئی کا کہنا تھاکہ رجسٹرڈ افراد کو میسج موصول ہو جائیں گے اور جو رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ چمن فٹبال اسٹیڈیم میں کاؤنٹر پر خود کو رجسٹرڈ کروائیں۔ان کا کہنا تھا کہ چمن کی مقامی آبادی کی مشکلات کا احساس ہے،جسے ہم ممکن طور پر کم کرنے کیلئے اقدا ما ت کر رہے ہیں۔اب تک 400 افراد رجسٹرڈ ہیں اور جو رہ گئے ہیں ان کو خود کو رجسٹرڈ کروانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
جان اچکزئی نے کہاکہ بلوچستا ن کے عوام پاک فوج کے ساتھ ہیں اور صوبے میں لسانی قومی نفرت کو پھیلانے والوں کیخلاف خلاف ہیں، چیف آف آرمی اسٹاف کا کرسمس پر مسیحی برادری کو دیا جانا والا پیغام اچھا ہے۔ ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
بلوچستان حکومت کا بیروزگارافراد کو20 ہزار ماہانہ دینے کااعلان
Dec 26, 2023 | 23:27 PM