عام انتخابات: حلیم عادل شیخ کے کاغذات نامزدگی مسترد

Dec 26, 2023 | 23:01 PM

ویب ڈیسک: رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کردیےگئے۔
ترجمان حلیم عادل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما نے کراچی کے این اے 238 پر فارم جمع کرایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیےگئے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ریٹرنگ افسر نے زبانی بتایا کہ حلیم عادل شیخ پر 9 مئی کے واقعات کا الزام ہے۔
ترجمان حلیم عادل شیخ کے مطابق الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی ہے، عدالت میں چیلنج کریں گے، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے۔
واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔

مزیدخبریں