ویب ڈیسک: اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سینما کو چلانے کے لیے بالی ووڈ کی فلمیں چلانا ہوں گی۔
اداکار فیصل قریشی کا انٹرویو میں کہنا ہے کہ لوگ بالی ووڈ کی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملک میں سینما کو چلانا ہے تو بالی ووڈ کی فلمیں لگانا ہوں گی۔ بھارت سے 60 سے 70 ارب روپے آرہے تھے۔ جہاں سے پیسہ آتا ہے ہم نہ جانے کیوں وہ راستہ بند کردیتے ہیں۔فلمی صنعت کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اداکار کا کہنا تھا کہ فیصلہ قریشی نے کہا کہ پاکستان میں سینما کی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا اور ٹکٹ سستا کرنا ہوگا کیونکہ عام آدمی مہنگا ٹکٹ نہیں خرید سکتا۔
پاکستانی سینما کو چلانے کیلئے بالی ووڈ فلمیں لگانا ہوں گی، فیصل قریشی
Dec 26, 2023 | 21:23 PM