قومی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلین کھلاڑیوں کیلئے کرسمس کا تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلین کھلاڑیوں کیلئے کرسمس کا تحفہ
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم کا آسٹریلین کھلاڑیوں کیلئے کرسمس کا تحفہ

 ویب ڈیسک :کرسمس پر قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑی ،اہلخانہ کو تحائف پیش کئے گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کردی جس میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کی فیملیز کو کرسمس کی مبارکباد اور تحفے پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
آسٹریلیوی کھلاڑیوں کو میلبرن ٹیسٹ سے قبل نیٹ پریکٹس کے دوران پاکستان ٹیم کی طرف سے تحفے پیش کیے گئے۔ آسٹریلیوی کھلاڑیوں اور ان کے اہلخانہ نے تحفائف پر پاکستانی پلئیر اور ٹیم مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔