ویب ڈیسک:فاسٹ بولرحسن علی کاکہنا ہے کہ میلبرن ٹیسٹ گرفت میں ہے،کل آسٹریلیا کو250پرآؤٹ کرنے کی کوشش ہوگی۔
3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔
پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بولنگ یونٹ کیلئے پہلا دن اچھا رہا رنز کم دیے ، کوشش ہوگی کل آسٹریلیا کو 250 پر آوٹ کردیں ، میچ پر فی الحال ہماری گرفت ہے ۔
انہوں نے کہاکہ رفتار کس بولر کی کم ہوئی انہیں نہیں معلوم اور انہوں نے کبھی 150 کی اسپیڈ سے بول نہیں کی، وہ افواہوں پر دھیان نہیں دیتے۔