الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

لخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ
کیپشن: لخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

ایک نیوز :الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ، ہزاروں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔


  الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے بنو قابل پروگرام کے تحت کراچی اور لاہور کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ابتدائی طور پر اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکورٹی، گرافک اینڈ موشن ڈیزائن اور دیگر مہارتوں پر مبنی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ 

میگا ایونٹ میں سابق ممبر قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم، ایچ ای سی کنسلٹنٹ ڈاکٹر آفاق حسین، ضلعی صدر حامد اطہرملک، ڈائریکٹر بنو قابل اسلام آباد الطاف شیر، امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا اور سینیئر منیجر میڈیا ریلیشنز الخدمت شعیب ہاشمی سمیت الخدمت کے دیگر ذمہ داران، ماہرین تعلیم، دانشوروں نے شرکت کی۔

 نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم کا کہنا تھا کہ  الخدمت فاؤنڈیشن نے بنو قابل پروگرام کے ذریعے ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے اور مجھے یقین ہے کہ جلد اس پروگرام کے ذریعے نوجوان نہ صرف وہ اپنی فیملی کو غربت کے اندھے کنویں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ وطنِ عزیز کے لئے زرمبادلہ کما کر قومی خدمت بھی سرانجام دیں گے ۔

حامد اطہر ملک نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی آبادی کا 70 فیصد ہیں، لاکھوں نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور نوکریوں کی تلاش میں ہیں۔ الخدمت بنو قابل قابل پروگرام کے ذریعے ان نوجوانوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔  الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے پاکستانی نوجوان روزگار تلاش کرنے کی بجائے روزگار دینے والے بنیں ۔ الخدمت فاؤنڈیشن ملک و بیرون ممالک خدمت، دیانت اور اعتماد کا نام ہے  اور ہمیں یقین ہے کہ جیسے الخدمت کے نیکی کے کاموں میں مخیر حضرات ساتھ دیتے ہیں، بنو قابل پروگرام میں بھی وہ الخدمت کا ساتھ دیں گے۔

 بنو قابل اسلام آباد کے ڈائریکٹر الطاف شیر نے بتایا کہ صرف اسلام آباد میں آئی ٹی اور ووکیشنل سمیت دیگر فری کورسز کیلئے اسلام آباد میں 12 ہزار نوجوانوں نے خود رجسٹر کیا جن کے انٹری ٹیسٹ کے بعد 10 اسکل ڈویلپمنٹ سنٹرز میں ان بچوں اور بچیوں کو فری کورسز کروائے جائیں گے، ابتدائی طور پر اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو ای کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکورٹی، گرافک اینڈ موشن ڈیزائن اور دیگر مہارتوں پر مبنی کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت طلباء میں تیزی سے پیداواری صلاحیتیں اور قابلِ قدر ملازمتیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ پروفیشنل اور افراد کو اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

 ڈاکٹر آفاق کا کہنا تھا کہ  پیسے کمانا زندگی گزارنے کے لئے بہت ضروری ہے مگر اخلاقیات کا دامن کبھی ہاتھ سے نا چھوٹے۔ یہ صرف نوجوانوں کی خدمت نہیں بلکہ پوری ملک و قوم کی خدمت ہے۔ اس موقع پر ٹیسٹ میں شریک نوجوانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے ہر بھی کوشاں رہیں گے۔