ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی بار باردرخواستیں الیکشن تاخیرکاسبب بنیں گی۔
رہنما ن لیگ طلال چودھری کا ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا جن سے مقابلہ ہے وہ جھوٹا بیانیہ بنانے میں ماہر ہیں۔جھوٹے بیانیےکی کئی مثالیں ہیں دو ہفتے سے رونا دھونا مچا ہوا ہے ظلم ہو رہا ہے الیکشن نہیں لڑنے دیں گے۔کہتے ہیں سب سے زیادہ کاغذات جمع کروائے جو جھوٹا بیانیہ ہے۔نام نہاد صادق و امین جھوٹا بیانیہ بنایا بار بار کہتے ہیں الیکشن ہونے چاہئے تو لیٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ۔پی ٹی آئی کی بار بار درخواستیں الیکشن تاخیر کی وجہ بن سکتا ہے الیکشن آر اوز کے خلاف رٹوں میں جا رہے ہیں۔الیکشن کو خطرہ پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانئیے اور درخواستوں سے ہیں۔
طلال چودھری کاکہنا تھا کہ ہم بلے اور بلے والے سے نہیں ڈرتے جب بلے والوں کو لاڈلا بناکر پاکستان پر مسلط کیاگیا۔جب ن لیگ مقدمہ برداشت کررہی تھی تو اس وقت نہیں ڈرے نہ آج کوئی خوف ہے۔بلے والوں کو نشان ملے یا نہ ملے تو الیکشن کمیشن اتنا کمزور ہے فارن فنڈنگ کی سزا اس جماعت کو دے سکے۔صادق و امین اپنے بچوں کا حساب نہیں دے سکتا الیکشن کمیشن کا باسٹھ ترسٹھ اتنا کمزور ہے وہ عمران خان کو سزا نہیں دے پا رہا۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ سائفر لہرائے گئے لاڈلا تو لاڈلا ہے اسے سزا نہیں دی گئی۔بار بار عمران خان کو سہولت کاری دی جاتی ہے اگر الیکشن کمیشن سمجھتا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوئے تو یہ فیصلہ بھی ہوا میں اڑ جائے گا۔سینیٹر آزاد ہوکر ایوان میں بیٹھے تو اس وقت کسی نے شیر کا نشان چھیننے کی بات نہیں کی۔لاڈلا مسلط نہ ہو پاتا لیول پلینگ فیلڈ ن لیگ سے چھینا گیا۔جب شیر کا نشان چھینا گیا تو کوئی سٹے نہیں ملا ن لیگ کو اپنے فیصلوں کو جو ٹرن ڈاؤن ہو رہے ہیں اسوقت کسی نے نہیں پوچھا۔