امریکی کرنسی ڈالرکی قدر میں معمولی کمی

Dec 26, 2023 | 17:59 PM

ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپیہ تگڑا ،امریکی کرنسی ڈالرکی قدر میں معمولی کمی آئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر16پیسے سستا،282.53سےکم ہو کر 282.37روپےپربند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284روپےپرمستحکم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے ا ختتام پر  مارکیٹ 2534 پوائنٹس کی کمی سے 59 ہزار 170 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔  دن بھر مجموعی طور پر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔43 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 311 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 66 کروڑ 88 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ آج کے دن 17 ارب 8 کروڑ سے زائد مالیت کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 61,634 جبکہ کم ترین سطح 59,026 پوائنٹس رہی ۔ 

مزیدخبریں