ایک نیوز :ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بھارت کیخلاف پاکستان کی 5رکنی قومی ٹیم کااعلان کردیاگیا۔
5رکنی قومی ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان، برکت اللہ، شعیب اور محمد عابد شامل ہیں۔ ڈیوس کپ ٹائی مقابلے تین اور چار فروری کو اسلام آباد میں ہونگے۔
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ہمارا موقف تسلیم کیا، آئی ٹی ایف کے سامنے بھارت کو ذلت کا سامنا کرنا پڑا، فیڈریشن کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان نے ڈیوس کپ کی میزبانی حاصل کی، حیرانی ہےکہ بھارتی حکومت ٹینس میں بھی سیاست کر رہی ہے۔
سلیم سیف اللہ کاکہنا تھا کہ بھارت کیخلاف ڈیوس کپ کیلئے پاکستان ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، عقیل خان، محمد عابد، محمد شعیب اور برکت اللہ شامل ہیں، پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔
صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن نے مزید کہا کہ ایشین ٹینس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پاکستان کی شمولیت بڑا اقدام ہے، بھارتی امیدوار کو میرے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، سیاست اپنی جگہ لیکن کھیلوں میں ایسا نہیں ہونا چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان سپورٹس ڈپلومیسی دوبارہ شروع ہونی چاہیے۔