لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ31جنوری کو کھولنے کا عندیہ

Dec 26, 2023 | 17:20 PM

ایک نیوز :لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 60 فیصد کام مکمل ،31جنوری کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے اڈہ پلاٹ رائیونڈآمد ،لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔اڈہ پلاٹ رائیونڈ سے مراکہ ملتان روڈ تک 8 کلو میٹر طویل پراجیکٹ پر  جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔روٹ پرجاری کاموں، زیر تعمیر پلوں کامشاہدہ کیااور جلد تکمیل کیلئے ہدایات دیں ۔

ایف ڈبلیو اوکے کرنل سمیع نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔ منصوبے کے امور سے متعلق آگاہ کیا گیا ہوا ۔

صوبائی وزراء، اظفر علی ناصر، بلال افضل، چیف سیکرٹری،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور۔ڈپٹی کمشنر لاہور، چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی، ایم ڈی نیسپاک،ایف ڈبلیو او کے حکام اور دیگر حکام  موقع پر موجود تھے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کی تکمیل سے عوام کو آمد و رفت کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔انشاء اللہ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ 31جنوری تک مکمل ہوجائے گا۔ منصوبے کو اعلی معیار کے ساتھ آگے بڑھایا جارہا ہے۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی کی ایس ایل تھری منصوبہ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا یہ پراجیکٹ اور گجرانولہ ایکرپس وے اور بند روڈ والا بروقت مکمل کروانے کی کوشش کروا رہے ہیں۔اس پراجیکٹ ہر ساڑھے 17 ارب لاگت آئے گی۔ایس ایل تھری آٹھ کلو میٹر کی روڈ بنائی جا رہی ہے۔اس پراجیکٹ پر رواں سال 22 اگست کو کام شروع ہو تھا۔ بڑی امید ہے ایف ڈبلیو او کی ٹیم اس کو 31 جنوری سے پہلے افتتاح کیلئے فائنل کردے گی ۔دھند کے باعث کام متاثر ہونے کے باوجود کام کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش میں ہیں۔یہ دو ڈھائی سال کا پراجیکٹ ہے جسے پانچ سے چھ ماہ میں مکمل کر لیں گے۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ جب بھی شہر میں بادل موجود ہوں گے۔مصنوعی بارش کی جائے گی ۔سموگ بہت بڑھ چکی شہر میں بارش کی ضرورت ہے ۔

مزیدخبریں