ایک نیوز : مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر کی اپنی پارٹی کے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ ن کے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن آمد ، نواز شریف اور صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات میں ساجدمیرنے کیسزسے بریت پرمبارکباد دی۔ملاقات میں رانا ثناء اللہ سمیت دیگر سینئر لیگی قیادت بھی شریک ہوئی ۔
دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت انتخابی اتحاد کے امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔