ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ الیکشن کے دوران مخالفین کیخلاف بیانات دینا نئی بات نہیں ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کا کلچر ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیانات دیں لوگ الیکشن کے بعد بھول جاتے ہیں۔الیکشن کے بعد سیاسی حریف تلخ بیانات بھول کر اتحادی بن جاتے ہیں۔دو تہائی کی بات نہیں کرتا لیکن ن لیگ قومی اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ایسی حکومت بننی چاہئیے میں قومی اتفاق رائے ہو۔
خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ لوگوں میں ہیجانی کیفیت بڑھ گئی ہے اس وقت مرہم رکھنے کی ضرورت ہے۔معاشرے میں اس وقت سیاسی و مذہبی افراتفری بڑھ گئی جس سے ملک و معاشرہ کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔وقت آگیا ہے سب مل کر بیٹھیں اور ملکی شفاف کو پر کریں۔میری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔