سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پراعتراضات عائد

Dec 26, 2023 | 16:55 PM

ایک نیوز :فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ نےسیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی۔

درخواست میں اعتراض عائد کیاگیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 13 دسمبر کو سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کیا۔اب سیکرٹری دفاع کیخلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت نہیں۔

ویلینز کا ٹرائل کالعدم ہونے کے بعد ملزمان کی عام عدالتوں میں عدم منتقلی پر توہین عدالت کی درخواست کی گئی۔

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست آرٹیکل 204 کے تحت سول سوسائٹی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

مزیدخبریں