پی ٹی آئی سابق ایم این اے کیپٹن جمیل احمد کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

پی ٹی آئی سابق ایم این اے کیپٹن جمیل احمد کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: PTI former MNA Captain Jameel Ahmed's announcement to join PML-N

ایک نیوز: کراچی کے علاقے ملیر میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں،نہال ہاشمی، قادر بخش کلمتی اور دیگر نے پریس کانفرنس کی ہے۔ جس میں پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے کیپٹن جمیل احمد نے  ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ 

جمیل احمد نے کہا کہ میں نے 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔ میں آج خوشی سے شمولیت کررہا ہوں۔ میں اپنے علاقے ملیر سے الیکشن کمپین شروع کررہا ہوں۔ اب میں مسلم لیگ ن کا امیدوار ہوں۔ 

نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف جماعتوں اور فشرفوک فورم سے تعلق رکھنے والے افراد نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ 15 سال سے موجود حکمرانوں نے ملیر پر قبضہ کیا۔ یہاں پر عوام کو گندا پانی پلایا گیا ، سڑکیں خراب ہیں، اسپتالوں میں صفائی اور ڈاکٹر نہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ ملیر کو گدھ بن کر لوٹا گیا۔ یہاں کی ہریالی اور زمینوں کو بھی لوٹا گیا۔ ضلع ملیر کی زمینوں کو فروخت کیا گیا۔ یہاں کے ہاریوں کو بے دخل کیا گیا۔ یہاں پر کالج اور اسکول بنایا گیا تھا کہ وہاں پر ترقی ہوسکے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

نہال ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم نے خود کہاتھاکہ بڑی تعداد میں گھوسٹ اسکول ہیں۔ یہاں پر لوگوں، صحافیوں اور دیگر افراد کو قتل کیا گیا۔15 برس سے سندھ پر ظلم کیا گیا۔