سرکاری حکام کے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی

civil secretariat lahore
کیپشن: civil secretariat lahore
سورس: google

ایک نیوز : الیکشن کمیشن نے سرکاری افسران و ملازمین پر عام انتخابات کے حوالےسے انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پابندی عائد کرتے ہوئےایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ  سرکاری افسران و ملازمین کی انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی۔

اسی طرح سرکاری ملازمین کی چھٹیاں بھی ریٹرننگ افسران کی اجازت سے مشروط کر دی گئیں۔ تمام ضلعی افسران ڈی آر او سے چھٹیوں کی اجازت نامے کے پابند ہوں گے۔

 ایڈوائزری کے مطابق صوبائی سیکرٹریٹ، ڈائریکٹوریٹس کے افسران پہلے چیف سیکرٹری سے چھٹی منظور کروائیں گے تاہم چھٹیوں کی حتمی منظوری ڈی آر او سے حاصل کی جائے گی۔

19 ویں گریڈ تک کے وفاقی سرکاری ملازمین ڈی آر او سے چھٹی منظور کروائیں گے۔گریڈ 20 یا اس سے اوپر کے افسران کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چھٹی کی منظوری لینا ہو گی۔