حماد اظہر کا پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی واپسی کے حوالے سے خصوصی پیغام

Dec 26, 2023 | 15:10 PM

ایک نیوز: قائمقام صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب حماد اظہر نے جبری پریس کانفرنسز کے ذریعے پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں واپسی کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا ہے۔ 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جن افراد سے جبراً پریس کانفرنسز کروائی گئیں ان کی اکثریت واپسی کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ خواہشمند افراد کی واپسی کا فیصلہ کیس ٹو کیس کی بنیاد پر بانی چئیرمین عمران خان خود کریں گے۔

مزیدخبریں