نئی حلقہ بندیوں کے بعد زندہ دلان لاہور کہاں ووٹ کاسٹ کریں گے؟

Dec 26, 2023 | 14:57 PM

ویب ڈیسک: شہر لاہور کو اگر شہر اقتدار پر قبضے کا پہلا زینہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ لاہور شہر پر ہر سیاسی جماعت کی نظر رہتی ہے۔ پھر چاہے وہ نواز شریف ہو یا عمران خان۔ 

ملکی سیاست میں شہر لاہور کی 14 قومی اسمبلی کی نشستیں ہر کسی کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی نئی حلقہ بندیوں کے بعد اب لاہور میں قومی اسمبلی کی نشستوں کے علاقوں میں بڑی تبدیلی ہوگئی ہے۔ 

ایک نیوز کے قارئین کیلئے لاہور کی تمام نشستوں کی نئی حلقہ بندیوں کے حساب سے تفصیل درج ذیل ہے: 

NA123

این اے 123
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کو نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 123 کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں شاہدرہ، سگیاں، ٹمبر مارکیٹ ، سبزی منڈی، گجر محلہ، نارووال روڈ، عباس نگر، محلہ پری محل، کھوکھر پنڈ، فرخ آباد، بیگم کوٹ ، لالہ زارکالونی، شمس آباد، ماچس فیکٹری ، اسلام نگر، سوئی گیس روڈ، مین بازار سگیاں، قلعہ محمدی اور شمس پورہ شامل ہیں۔

NA124
این اے 124
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 کو این اے 124 کا نام دیا گیا ہے۔ اس حلقے میں بادامی باغ، والڈ سٹی ، شاہ باغ، مصری شاہ ، ریلوے سٹیشن، قلعہ گجر سنگھ، لکشمی چوک، گوالمنڈی، ریلوے روڈ، کچی آبادی بادامی باغ، عثمان گنج شیرانوالہ گیٹ ، گمٹی بازار، رنگ محل اور اندرون لوہاری گیٹ شامل ہیں۔

NA125
 این اے 125
این اے 120 کو این اے 125 میں تبدیل کردیا گیا ہے جس میں ریواز گارڈن، اسلام پورہ، سنت نگر، ساندہ روڈ، موہنی روڈ، مزنگ ، وارث روڈ، گنگا رام، کچا جیل روڈ، جی او آر ون، دھوبی منڈی، مزنگ اڈااور گلشن راوی شامل ہیں۔

NA126
این اے 126
نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 121 اب این اے 126 بن گیا ہے جس میں سمن آباد، سوڈیوال، نواکوٹ، شیراکوٹ، بابو صابو، یتیم خانہ، چوبرجی پارک، سبزہ زار سکیم، اسلامیہ پارک، نیو مزنگ، گلشن راوی، جی آو آر ٹو، بہاولپور روڈ، رستم پارک، مہاجر آباد اور سوڈیوال پنڈ شامل ہیں۔

NA127
این اے 127
اس حلقے میں باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید، چائنہ سکیم، محمود بوٹی، یو ای ٹی ، مجاہدآباد، گنج مغلپورہ، درس بڑے میاں، پاکستان منٹ، سنگھ پورہ ، جمیل آباد، ریلوے پاور ہاﺅس، باجا لائن، نشاط پارک شامل ہیں۔ پہلے یہ این اے 123 تھا جسے اب این اے 127 کردیا گیا ہے۔

NA128
این اے 128
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 کا نام بدل کر اسے این اے 128 کردیا گیا ہے جس میں کرول پنڈ، بھسین، لکھوڈیر، دھوبی گھاٹ، داروغہ والا، فتح گڑھ، حمید پور، سراج پورہ، فاروق آباد، مانانوالہ فہد ٹاﺅن، مانانوالہ علی ٹاﺅن، رکھ چھبیل گوپال ڈہرہ، میجر محمد آصف، چک رام پورہ احسان ٹاﺅن، ہندوگجر اور مسجد بوہڑ والی شامل ہیں۔

NA129
این اے 129
این اے 125 اب این اے 129 بن چکا ہے جس میں میو گارڈن، میاں میر پنڈ، جم خانہ، مغل پورہ ، ڈرائی پورٹ، شامی روڈ، لال پل ، تاج باغ، سردار کینٹ غازی آباد، گڑھی شاہو، کینال بینک، دھرم پورہ، باجا لائن، تاج پورہ، تاج باغ، الطاف کالونی، ہربنس پورہ، مصطفیٰ آباد، پرانا دھرم پورہ، دھوبی گھاٹ اور عسکری فیز 10، 9 اور ایک شامل ہیں۔

NA130
این اے 130
نئی حلقہ بندیوں کے تحت لاہور کا حلقہ این اے 126 اب این اے 130 بن چکا ہے جس میں گلبرگ، ماڈل ٹاﺅن، پیکو روڈ، گارڈن ٹاﺅن، اقبال ٹاﺅن، وحدت روڈ، اچھرہ، شادمان، فردوس مارکیٹ، سمن آباد، کلمہ چوک، اولڈ ایئر پورٹ، عسکری 5 فلیٹس، ماڈل ٹاﺅن ایکسٹینشن شامل ہیں۔

NA131
نیا حلقہ ، این اے 131
چھٹی مردم شماری کے بعد لاہور میں حلقہ این اے 131 کا اضافہ ہوا ہے۔ اس لیے اسے واضح کرنے کیلئے ترتیب سے ہٹ کر بیان کیا جارہا ہے تاکہ لوگ بہتر طور پر اس نئے حلقے سے واقف ہوسکیں۔

 این اے 131 میں آر اے بازار، نشاط کالونی، کیولری، والٹن، ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کماہاں، بیدیاں روڈ، ایئر پورٹ، علی پارک نادر آباد، عارف آباد، چنگ خورد بیدیاں، بھٹہ چوک، غوثیہ پارک، شوکت ٹاﺅن، محمد پورہ اور چونگی امر سدھو شامل ہیں۔

NA132
این اے 132
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 میں برکی حیدرا، پنگالی، میر جاہمن، جلو، ڈی ایچ اے فیز 8، کاہنہ 9، کمیٹی کاہنہ، بھٹہ چوک، بیدیاں روڈ، گجومتہ، جھلکے، گاگا، روڈاں والا اور ہیر شامل ہیں۔ پہلے یہ حلقہ این اے 130 کہلاتا تھا۔

NA133
این اے 133
لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت، دلکش کالونی، اتفاق فیکٹری، مولانا شوکت علی روڈ، باگڑیاں روڈ، گرین ٹاﺅن ،لیاقت آباد، قینچی چونگی، ٹاﺅن شپ جوہر ٹاﺅن اور وفاقی کالونی پر مشتمل حلقے کو این اے 133 کانام دیا گیا ہے ، پہلے یہ حلقہ این اے 127 کہلاتا تھا۔

NA134
 این اے 134
کاہنہ نو ، باگڑیاں، دھرم پورہ، راکھ چندربابا، کچا جیل روڈ، اتحاد پارک، ستارہ کالونی، پاک ٹاﺅن، کماہاں روڈ، سادھوکی (ویلنشیا ٹاﺅن)، کچہ، کماہاں، محمد علی کالونی، گلشن یاسین کالونی اور المعراج کالونی کے رہائشی این اے 134 میں ووٹ کاسٹ کریں گے، پہلے یہ علاقہ این اے 129 کے نام سے موسوم تھا۔

NA135
این اے 135
لاہور کے ذیل میں دئیے گئے علاقے این اے 135 کا حصہ ہوں گے، پہلے یہ حلقہ این اے 128 تھا۔
ٹھوکر نیاز بیگ، اعوان ٹاﺅن، رائیونڈ تحصیل، رکھ کھمبا، کاہنہ نو، خوشحال پارک، جلال پارک، حسن ٹاﺅن ، کھاڑک نالہ، علامہ اقبال ٹاﺅن، مرغزار کالونی، مہر پورہ، مصطفیٰ آباد، رانا ٹاﺅن، ہنجروال۔

NA136
این اے 136
این اے 128 اب نئی حلقہ بندیوں کے بعد این اے 136 بن چکا ہے، اس میں چوہنگ، مانگا منڈی، مراکہ، پجیال، رائیونڈ شہر، نوازش آباد، موہلنوال، بھائی کوٹ، مانگا اتر، شامکے بھٹیاں، علی حسین آباد، مدینہ سکول، بابا زندہ پور، موہنی وال اور پنجاب ہاﺅسنگ اتھارٹی شامل ہیں۔ 2013 کے انتخابات میں اس حلقے کو 128 کا نمبر دیا گیا تھا۔

مزیدخبریں