پنجاب میں شدید دھند، پروازیں متاثر، موٹروے بند رہنے کے بعد کھول دی گئی

پنجاب میں شدید دھند، پروازیں متاثر، موٹروے بند رہنے کے بعد کھول دی گئی
کیپشن: Heavy fog in Punjab, flights affected, motorway reopened after being closed

ایک نیوز: پنجاب میں دھند اور تکنیکی وجوہات کے باعث اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ائیربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز پی اے 431 تاخیر کا شکار ہے۔ 

فلائی جناح ، پی آئی اے اور ائیربلیو کی کراچی سے آنے والی تین پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اسی طرح ائیربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 بھی تاخیر کا شکار ہے۔ 

دوسری جانب ترجمان موٹر پولیس نے کہا ہے کہ لاہور موٹروے ایم 1 دُھند کی شدت میں کمی کے باعث پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ جبکہ ایم 2 موٹروے لیلہ سے کوٹ مومن تک تا حال ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے  دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔