این اے181 سے ن لیگ کے ٹکٹ کا حصول، ایک اور ویڈیو وائرل، نئے انکشافات

ایک نیوز: این اے 181 میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ کل ایک ویڈیو لیک ہونے کے بعد ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ فیض الحسن سگے بھتیجے محبوب الحسن کو مات دینے کے لئے ویڈیو ویڈیو کھیلنے لگے۔ فروری 2022 میں بنائی گئی فیض الحسن، محبوب الحسن اور رائے صفدر عباس بھٹی کی قرآن پاک پر حلف لینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں مسلم لیگ ن کے تینوں رہنماؤں نے جنرل انتخابات کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر چلنے کا حلف لیا۔ 

محبوب الحسن کا کہنا ہے کہ ٹکٹ چھن جانے کے خوف سے چچا فیض الحسن سواگ نے دیدہ دانستہ ویڈیو کا کچھ حصہ وائرل کرایا۔ مکمل ویڈیو سامنے آنے کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ ویڈیو وائرل کرنے کا مقصد صرف اور صرف میرے کردار پر کیچڑ اچھالنا ہے کہ میں نے حلف کی پاسداری نہیں کی۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ویڈیو میں جو حلف لیا گیا اس سے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ اور رائے صفدر عباس بھٹی منحرف ہوئے۔ فروری میں طے کیا گیا کہ صاحبزادہ محبوب الحسن پی پی 281 سے الیکشن لڑیں گے اور بات بھی ظاہر نہ کی جائے گی۔ اگلے دن ہی بات سوشل میڈیا پر لاکر حلف توڑا گیا۔ اس حوالے سے صاحبزادہ فیض الحسن کے ساتھ مناظرے کے لئے تیار ہوں۔ 

محبوب الحسن کا کہنا تھا کہ صاحبزادہ فیض الحسن نے مجھے اور رائے صفدر عباس بھٹی کو جنرل انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ دلانے کا حلف دیا۔ جنرل انتخابات قریب آتے ہی صاحبزادہ فیض الحسن سواگ حلف سے مکر گئے۔ چچا صاحبزادہ فیض ٹکٹ مجھے دلانے کی بجائے صفدر دھول کو بطور امیدوار سامنے لے آئے۔ اس سے پہلے 2018 میں بھی مجھے حالیہ انتخابات کے لئے ایم این اے کا الیکشن لڑانے کا اعلان کیا گیا۔ 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چچا صاحبزدہ فیض الحسن ایم این اے اور ایم پی اے کے الیکشن لڑانے کے وعدے سے خود ہی منحرف ہوئے۔ اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں قیادت کے حکم پر من و عن عملدرآمد کریں گے۔ حلقے کے ووٹرز پریشان نہ ہوں ٹکٹ بھی ملے گی الیکشن بھی لڑیں گے بھاری مارجن سے جیتیں گے۔ 

عوامی رائے ہے کہ حالیہ وائرل ہونے والی ویڈیو سے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔