شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ، 15 افراد زخمی 

Dec 26, 2023 | 11:44 AM

  ایک نیوز :  پھول نگر ضلع قصور میں  شدید دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر 12 گاڑیاں یکے بعد دیگرے ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں ۔ 15 سے زائد افراد زخمی چار کی حالت تشویشناک ، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر اسپتال منتقل کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق پھولنگر کے قریب شدید دھند کے باعث 12 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں  ۔ جس سے ان گاڑیوں میں سوار مسافر اورڈرائیورزخمی ہوگئے ۔

15سے زائد افراد زخمی 4 کی حالت تشویشناک  ہے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردیں ۔

زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ زخمیوں میں 20سالہ رضوان ،22سالہ سلیم ،35سالہ عامر ،25سالہ جبار،55سالہ امانت وغیرہ شامل ہیں۔

مزیدخبریں